جمعہ, 25 اپریل , 2025

ایس سی او کانفرنس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگی سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس کوئی عام اجلاس نہیں، دنیا بھر سے وفود آ رہے ہیں، ایس سی او کانفرنس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران  لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جب چینی صدر نے پاکستان آنا تھا تو 2014 میں دھرنا دیا گیا، فارن فنڈنگ کے ذریعے بات ہوئی تو یہ پتا لگا کہ اسرائیلیوں اور بھارتیوں کے پیسے ہیں۔

latest urdu news

فارن فنڈنگ کے سلسلے میں اسٹے پر اسٹے ملتا رہا، پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد ملک کو ڈیفالٹ کرنا اور بلیک میل کرنا تھا۔

سینیٹر نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کوئی عام کانفرنس نہیں، 200 سے زیادہ بین الاقوامی وفود اسلام آباد آئیں گے، ایس سی او میں چین، روس اور ان ممالک کی تعداد زیادہ ہے جو اسرائیل مخالف ہیں، ایس سی او میں پاکستان کا اچھا امیج جائے گا، ایس سی او، سے کسی قسم کے سیاسی مقاصد وابستہ نہیں ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایس سی او میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے، آپ دنیا کو کیا بتانا اور دکھانا چاہ رہے ہیں؟ 2014 میں پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنا سی پیک روکنے کے لیے کیا گیا، آئینی اور انسانی حقوق ان لوگوں کیلئے ہوتے ہیں جو آئینی دائرہ کار میں احتجاج کریں۔

لیگی سینیٹر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا رویہ سیاسی ہونا چاہیے، ایسی سیاسی جماعت نہیں ہوسکتی جوریاستی اداروں اور ملک کے مفاد پر حملہ کرے، ایس سی او کانفرنس سے کس کا فائدہ ہوگا؟ ملکی معیشت کا، پاکستان کا، آپ اس وقت احتجاج کیوں کرنا چاہ رہے ہیں؟

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter