جمعہ, 25 اپریل , 2025

ایس سی او اجلاس، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23 ویں سربراہی اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ریڈ زون میں آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں تاکہ اجلاس کے دوران مکمل سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔

latest urdu news

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق، پارک روڈ کو بنی گالہ سے، راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے اور فیصل ایونیو کو فیض آباد کے مقام پر بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح، آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر کی طرف جانے والی سڑک کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، بارہ کہو سے مری روڈ جانے والا راستہ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد اجلاس کے دوران سیکیورٹی کے معیار کو برقرار رکھنا ہے اور کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter