ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ایسے ڈرائیور کے ہاتھ گاڑی کی چابی دی گئی جس نے کبھی گاڑی چلائی ہی نہیں تھی، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سال میں پاکستان کو بدنام کیا گیا، پاکستانی قوم کی عزت نفس منظم طریقے سے تباہ کی گئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا یہ کہنا تھا کہ 2018 میں ایسے ڈرائیور کے ہاتھ گاڑی کی چابی دی گئی جس نے کبھی گاڑی چلائی ہی نہیں تھی، حکومت ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے تیز رفتار ترقی کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے۔

latest urdu news

اسلام آباد میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کا یہ کہنا تھا کہ دنیا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بدل چکی ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے شخصی آزادیوں اور سماجی خود مختاری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی بھی ملک کیلئے ٹیکنالوجی اپنانا آسان نہیں ہوتا، نئی پالیسیوں کا تعین ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے، پالیسیوں کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 15 سال کا وقت درکار ہوتا ہے۔

احسن اقبال کا یہ کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک میں جنہوں نے ترقی کی ان میں سیاسی استحکام پہلی چیز تھی، حکومتی پالیسیوں پرعملدرآمد کیلئے کم سے کم 10 سال چاہیے ہوتے ہیں، جبکہ غلط انتخاب آپ کو  20 ،20 سال پیچھے تنزلی کی جانب لے جاتا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا یہ کہنا تھا کہ ہمارے ہاں اتنی کرپشن نہیں جتنی ہمسایہ ممالک میں ہے، مگر گزشتہ 10 سال میں پاکستان کو بہت بدنام کیا گیا، میں خود کئی سالوں سے نارووال سپورٹس سٹی بنانے کی وجہ سے خوار ہوا،4 سال اس منصوبے کو تنازعے میں ڈال کر تعمیری لاگت میں 3 گناہ اضافہ ہوگیا۔

احسن اقبال کا یہ کہنا تھا کہ ایک ایسے ڈرائیور کے ہاتھ گاڑی کی چابی دی گئی جس نے کبھی گاڑی چلائی ہی نہیں تھی اور اس تجربے کا خمیازہ ہمیں اگلے سالوں تک بھی بھگتنا پڑے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter