اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے نے اپنے تمام مقاصد حاصل کرلئے ہیں۔
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا ہوائی حملہ درست اور طاقتور تھا اور اس حملے نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لئے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران نے سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا اور یہ ناکام ہو گیا، ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا، فضائیہ کی جانب سے ایران پر حملہ کیا گیا اور ایران کی دفاعی صلاحیتوں اور میزائلوں کی پیداوار کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ اسرائیل نے دارالحکومت کے اردگرد اور دیگر صوبوں میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ان حملوں سے محدود نقصان ہوا لیکن اس حملے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب طیارے اور رکشے کے درمیان تصادم میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 8 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرقی سوڈان کی ریاست القضارف میں ایک چھوٹا طیارہ کچے رن وے پر اترنے کے دوران لوڈر رکشے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔