جمعہ, 25 اپریل , 2025

ایران نے امریکا سے مذاکرات کی نوعیت واضح کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ بات چیت کا عمل صدارتی سطح پر نہیں بلکہ وزارتِ خارجہ کی سطح پر ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہِ راست مذاکرات سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو بات چیت میں کوئی جلدی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، اور ایران کی پیشکش پر ردِعمل امریکا کو دینا ہے، اگر کسی دوست اسلامی ملک کی جانب سے کوئی تجویز آئے تو اس پر بات چیت کی گنجائش موجود ہے۔

latest urdu news

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران، عمان کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم براہِ راست اور اعلیٰ سطحی رابطوں کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی گزشتہ بے وقوف قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter