ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ایران اور امریکا ایٹمی تنازع: بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران، ایران اور امریکا کے درمیان ایٹمی پروگرام پر جاری تنازع کے تناظر میں بالواسطہ مذاکرات کا آغاز آج عمان میں ہوگا۔

مذاکرات کا آغاز عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا، ایرانی وفد کی قیادت عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی سربراہی اسٹیو وٹ کوف کریں گے، عمانی وزیر خارجہ دونوں ممالک کے درمیان پیغام رسانی کا کردار ادا کریں گے، ان مذاکرات کے ذریعے ایران کی ترجیحات اور موقف مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

latest urdu news

ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بار پھر مؤقف دہرایا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران واشنگٹن کے ساتھ ایک حقیقی اور منصفانہ معاہدے کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب امریکا اور چین کے درمیان تجارتی محاذ آرائی میں نئی شدت، دونوں عالمی طاقتیں آمنے سامنے آگئیں۔

امریکی حکومت کی جانب سے چینی اشیاء پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے ردعمل میں چین نے بھی سخت قدم اٹھاتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا، وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا نے چین پر اضافی 20 فیصد لیوی لگائی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter