جمعہ, 25 اپریل , 2025

اہم تجارتی مراکز کے لیے ٹریفک پلان تیار، رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ بند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، ٹریفک پولیس نے عید کے دوران بازاروں میں بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر نیا ٹریفک پلان ترتیب دے دیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے 3 تلوار پر رکشہ، ٹیکسی اور آن لائن ٹیکسی سروس کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

latest urdu news

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ رش کی صورت میں تین تلوار کے بجائے کلفٹن برج، ریس کورس اور چوہدری خلیق الزمان روڈ کا استعمال کریں، جبکہ طارق روڈ پر اللہ والی چورنگی سے اتحاد سگنل تک رکشہ اور ٹیکسی کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسی طرح صدر میں فوارہ چوک سے جی پی او اور سنگر چوک سے زیب النساء تک رکشہ اور ٹیکسی کے داخلے پر پابندی ہوگی، جبکہ جامع کلاتھ مارکیٹ میں تبت چوک سے عید گاہ چوک تک بھی ان گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، ملینیئم ڈرگ روڈ سے آنے والی گاڑیاں ملینیئم برج سے نیپا جاسکیں گی، جبکہ حیدری مارکیٹ جانے والی سڑک پر رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ بند ہوگا۔

نارتھ کراچی سے کمرشل ٹریفک کو 5 اسٹار چورنگی سے شپ اونر چورنگی اور لنڈی کوتل چورنگی کی طرف موڑا جائے گا، جبکہ بورڈ آفس سے آنے والی ٹریفک کو کے ڈی اے چورنگی سے ضیاء الدین چورنگی اور پہاڑ گنج کی طرف منتقل کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter