جمعہ, 25 اپریل , 2025

اگر امریکا نے کوئی حماقت کی تو سخت جواب دیا جائے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی غیر دانشمندانہ قدم اٹھایا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی حکام کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کوئی فائدہ حاصل نہیں کرسکتے۔

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اور یورپی طاقتیں خطے میں استعماری سازشوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی قرار دے کر ان کی توہین کرتی ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہیں ہے۔

سپریم لیڈر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے سخت اور فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعہ کئی دہائیوں پر محیط ہے، جس کی جڑیں تاریخی، سیاسی، اقتصادی اور عسکری معاملات میں گہری ہیں، یہ تنازعہ بنیادی طور پر ایران کے جوہری پروگرام، خطے میں اثر و رسوخ اور امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں پالیسیوں سے جڑا ہوا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter