جمعہ, 25 اپریل , 2025

اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی تحریکِ انصاف کے خلاف اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانتوں سے متعلق کیس میں 15 اپریل کو طلبی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی تحریکِ انصاف کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی کا مطالبہ کر دیا ہے، جیل حکام نے ان کی حفاظت کے لیے اضافی سیکیورٹی گارڈز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

latest urdu news

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکیورٹی ڈویژن کو اس سلسلے میں باقاعدہ خط ارسال کیا گیا ہے، بانی تحریکِ انصاف کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کے روبرو پیش کیے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بانی تحریکِ انصاف کے خلاف اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظوری کرلی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter