جمعہ, 25 اپریل , 2025

اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکنے کیلئے ہوٹل بند، رہنما پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکنے کیلئے انتظامیہ نے ہوٹل کو بند کردیا، جس کے بعد کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونا تھی مگر انتظامیہ نے اس سے پہلے ہی ہوٹل کو تالا لگا کر بند کردیا تھا اور پولیس کے مطابق یہاں کسی قسم کی کوئی کانفرنس کی اجازت نہیں ہے۔

latest urdu news

انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کے کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور ہوٹل کا مرکزی دروازہ اندر سے کھول دیا، جس کے بعد تمام لوگ ہوٹل میں داخل ہوئے۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنما محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، صاحبزادہ حامد رضا اور سلمان اکرم راجہ ہوٹل کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

بعد ازاں ہوٹل میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ہوٹل کی لابی میں کانفرنس کرنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ پولیس اہلکار اور ایف سی کے دستے ہوٹل کے باہر موجود تھے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے رواں سال بھی رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter