اپرکوہستان میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں گرکر جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ برسین میں پیش آیا کہ جہاں سیاح چیئرلفٹ کی سیر سے محظوظ ہو رہے تھے کہ اسی دوران رسی ٹوٹ گئی اور تینوں دریا میں جا گرے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دریا میں گرنے والوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید یہ کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں پولیس کے علاوہ مقامی افراد بھی حصہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب ورسک روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ایس پی ارشد خان کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سیمنٹ بلاک میں نصب کیا گیا تھا، پولیس موبائل کے گزرنے پر دھماکا ہوا جس سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔
ایس پی ورسک کا کہنا ہے کہ سڑک پر ہونے والے دھماکے میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں کہ جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے