اٹک اور وزیرستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے ذخائر کی تلاش میں نمایاں کامیابیاں جاری ہیں۔ معاشی استحکام کے لیے توانائی کے شعبے کی خوشحالی ایس آئی ایف سی کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت کی بدولت او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے نئے گیس ذخائر دریافت کرلیے، او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ضلع اٹک میں دریافت کیے گئے ذخائر سے 13.95 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ہوسکے گی۔

latest urdu news

خیبر پختونخوا کے وزیرستان بلاک میں ماڑی انرجیز لمیٹڈ کی گیس ذخائر کی دو مزید اہم دریافتیں، ملکی توانائی کی خود کفالت کی جانب اہم قدم ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور پولش آئل اینڈ گیس کمپنی کے مابین کیرتھر جوائنٹ وینچر کے تحت سندھ کے ضلع دادو میں بھی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ کی دریافتوں سے توانائی کے ذخائر میں اضافے سے صنعتی ترقی کو تقویت ملے گی۔

ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔

ان کامیابیوں کی بدولت گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد کے ساتھ ساتھ درآمدی انحصار میں کمی کی امید ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں کامیاب دریافتیں، معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter