جمعہ, 25 اپریل , 2025

اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، گورنر سندھ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوٹن، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

برطانیہ کے شہر لوٹن میں تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ ہم سب کا ملک ہے، آپ کے والدین اور بزرگ پاکستان سے آئے ہیں، ہمیں اس کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے۔

latest urdu news

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے قیام سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے، اوورسیز پاکستانی ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کی ضامن ہے، ہمیں پاکستان کے وقار اور عزت کا ہر صورت خیال رکھنا ہوگا۔

کامران خان ٹیسوری کے مطابق سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کے استحکام کے لیے حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے تمام پاکستانیوں کو یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا گیا۔

پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، تحریک انصاف کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter