جمعہ, 25 اپریل , 2025

انگریزی پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے تنقید کرنے والوں کو محمد رضوان کا واضح جواب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگریزی زبان پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان نے بالآخر خاموشی توڑ دی۔

پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان کا شمار پاکستان کے ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جن کا انگریزی زبان پر عبور نہیں ہے۔ اسی وجہ سے محمد رضوان کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے تاہم انہوں نے میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کے بجائے کرکٹ میں پرفارمنس بہتر کرنے پر ہوتی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانیوں کو میری کرکٹ کی ضرورت ہے نہ کے میری انگریزی کی۔ لیکن میری خواہش ہے کہ میں اپنی تعلیم مکمل کرتا جس کی وجہ سے میری انگریزی بہتر ہوتی لیکن مجھے یہ کہتے ہوئے کوئی شرمندگی نہیں کہ پاکستان کے کپتان کے طور پر بھی صحیح انگریزی نہیں بول سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے کھیل سے ملک کی نمائندگی کرنے کی زیادہ فکر ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter