جمعہ, 25 اپریل , 2025

انڈونیشیا میں 53 قیدی جیل سے فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ، انڈونیشیا میں 53 قیدی جیل سے فرار ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 21 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا، جبکہ 32 قیدی تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، تاہم فوری ایکشن کے نتیجے میں 21 مجرموں کو پکڑ لیا گیا۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی ایک ممکنہ وجہ وہاں قیدیوں کی حد سے زیادہ تعداد بتائی جارہی ہے۔ جیل میں محض 100 قیدیوں کی گنجائش تھی، مگر وہاں 368 افراد کو رکھا گیا تھا۔

آچے ٹینگگارا کے پولیس چیف ڈونی سمرسونو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس مفرور قیدیوں کی تلاش میں مصروف ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ بہتر یہی ہوگا کہ فرار ہونے والے خود کو حکام کے حوالے کر دیں، ورنہ ان پر مزید سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب موسمیاتی ماہرین نے امریکا کی 17 ریاستوں کو خطرناک طوفان کے خدشے سے آگاہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا، کینٹکی، مسیسیپی، ایلی نوائے، ٹینیسی، مسوری اور الباما سمیت وسطی اور مشرقی امریکی ریاستیں شدید طوفان کی لپیٹ میں آ سکتی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter