جمعہ, 25 اپریل , 2025

انٹونی بلنکن کا سعودی اور قطری وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیاگیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلِ سعود اور قطری وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

latest urdu news

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ ان دونوں ٹیلیفونک رابطوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں تنازع ختم کرنے کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کو اب نئے مرحلے میں لے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں اسرائیل پر حملے مزید تیز ہونگے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں یہ کہا کہ اسرائیل کیساتھ ان کی لڑائی اب نئے مرحلے کی طرف جارہی ہے۔

حزب اللہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں دشمن کے خلاف نئے ہتھیار بھی استعمال کیے گئے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter