جمعہ, 25 اپریل , 2025

انصاف کی راہ میں خواتین ججز کا کردار قابل تعریف ہے، چیف جسٹس پاکستان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام میں خواتین ججز کا کردار انتہائی اہم اور قابل تعریف ہے۔

خواتین ججز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت ایک مثبت تبدیلی ہے، اور ان کی خدمات کو تسلیم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

latest urdu news

چیف جسٹس نے کہا کہ صنفی مساوات اور عدلیہ میں خواتین کی موجودگی انصاف کے نظام کے لیے خوش آئند ہے، شفافیت اور منصفانہ فیصلوں کے فروغ میں خواتین ججز کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ خواتین وکلاء اور ججز کے لیے مزید بہتر اور معاون ماحول فراہم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، جبکہ خواتین ججز کی استقامت اور ایمانداری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ منصوبوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانے اور اسے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں تک پھیلانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت ہواوے (Huawei) ٹیکنالوجیز کے تعاون سے 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد نے شرکت کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter