اسلام آباد، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔
حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، انسانی سمگلرز میں سے 39 کا تعلق پنجاب جبکہ، 34 کا تعلق سندھ سے ہے۔
خیبرپختونخوا میں 50، بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلرز متحرک ہیں، 15 اسمگلرز کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیئے گئے۔
حساس اداورں کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ اسمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں، 4 سمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا، ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہے۔
رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ 6 انسانی سمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، تمام سمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیئے گئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کرتے کہا گیا کہ نوجوان جلاؤ گھیراؤ نہیں ملک کا ساتھ دیں۔
آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آسان کاروبار کارڈ کے تحت بلاسود 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک قرضے دیئے جا رہے ہیں، پروگرام کے تحت ملنے والے قرضے کی 3 سال میں آسان اقساط پر واپسی ہوگی۔