جمعہ, 25 اپریل , 2025

انسانیت کی بقا ضمیر کی بیداری سے مشروط ہے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ ضمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانیت کی بقا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک زمین پر بسنے والوں کا ضمیر زندہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن محبت، رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو اپنانے اور ان کے فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

latest urdu news

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا یہ دن ہمیں بنیادی انسانی آزادیوں اور عالمی سطح پر متفقہ اصولوں کو یاد رکھنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ ہمدردی، احساس اور انسانی بہبود کے جذبے کو بیدار رکھنے کے لیے ضمیر کا زندہ رہنا ناگزیر ہے، ان کے مطابق سال 2025 کے لیے عالمی یوم ضمیر کا موضوع ہے: "بہتر مستقبل کے لیے دانشمندانہ فیصلے”۔

انہوں نے عالمی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ گزشتہ سات دہائیوں سے عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے، جبکہ غزہ میں مظلوم مسلمانوں کی حالت بھی پوری دنیا کے لیے سوچنے کا مقام ہے۔

مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی ضروریات کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ضمیر کا احساس قائم رکھنا ہی حقیقی انسانیت کی علامت ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی حکومت کو گزشتہ 13 برس کی مالی کارکردگی کا حساب دینا ہوگا۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ اگر این ایف سی ایوارڈ کے تحت طے شدہ حصے نہیں دیے گئے تو خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس اور افسران سمیت سب سڑکوں پر آئیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter