جمعہ, 25 اپریل , 2025

انجرڈ صائم ایوب پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا ہے، جس کے بعد وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے، ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی پہلے ہی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں، زلمی اسکواڈ اسلام آباد کلب میں اپنا ابتدائی پریکٹس سیشن کرے گا، جبکہ کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم سے دوبارہ منسلک ہوں گے۔

latest urdu news

یاد رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث کچھ عرصے کے لیے قومی ٹیم سے باہر رہے تھے، تاہم لندن میں کامیاب ری ہیب کے بعد وہ مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں، انہوں نے حالیہ عید کراچی میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ منائی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے مقابلے 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے اپنی نئی جرسی کی رونمائی کی ہے، اور اس بار بھی ٹیم کے روایتی رنگوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter