جمعہ, 25 اپریل , 2025

امریکی کمیشن کا بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پر پابندی کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمیشن نے سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر بھارتی خفیہ ایجنسی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

latest urdu news

امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے حالات مسلسل بگڑ رہے ہیں، جس کے پیش نظر بھارتی ایجنسی پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

علاوہ ازیں، کمیشن نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے، جس کے تحت وفاقی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے شہریت کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس نئے حکم کے تحت اب امریکی شہریوں کو ووٹر کے طور پر رجسٹریشن سے قبل اپنی شہریت کی دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter