21 اسلام آباد، اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے اراکین کا دورہ پاکستان محض خیرسگالی کی نوعیت رکھتا ہے۔
اسلام آباد، اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے اراکین کا دورہ پاکستان محض خیرسگالی کی نوعیت رکھتا ہے۔
ملیحہ لودھی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دورے معمول کا حصہ ہوتے ہیں اور ان کی غیر معمولی اہمیت نہیں ہوتی، امریکی وفد نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے، یہ مذاکرات خاصی اہمیت کے حامل تھے کیونکہ دونوں ممالک کسی قسم کے تنازع یا جنگ سے بچنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے نافذ کردہ ٹیرف واپس لینا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کسی معاہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں، لیکن صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بامقصد مذاکرات کو نظرانداز کیا، ان کا مطالبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہ کرے۔