ہفتہ, 26 اپریل , 2025

امریکی کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، امریکی کانگریس کے ارکان نے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کو مفید، کامیاب اور مثبت قرار دیا ہے۔

اس موقع پر رکنِ کانگریس جیک وارن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معدنی وسائل کا شعبہ باہمی شراکت داری کے لیے بے حد اہم ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف مخصوص شعبوں میں کام کر رہے ہیں، جبکہ جدید کان کنی، نئی ٹیکنالوجی اور مصنوعات مستقبل میں صنعتی ترقی کے کلیدی عناصر ہوں گے۔

کانگریس مین تھامس رچرڈ سوزی نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ نہایت عمدہ رہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر قائم کرنے کی ضرورت ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد افراد امریکہ میں ایک طرح سے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جنہوں نے وہاں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی کانگریس کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تربیتی اشتراک پر مبنی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

دوسری جانب بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter