جمعہ, 25 اپریل , 2025

امریکی ویزا جائزے کی کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں، محکمہ خارجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کے عمل کی کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی۔

نیوز کانفرنس کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں کے حوالے سے آج کوئی آخری تاریخ نہیں، بلکہ اس معاملے پر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ امریکہ میں داخل ہونے والے غیر ملکی افراد ملک کی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے خطرہ نہ ہوں۔

latest urdu news

ترجمان نے ایران کے حوالے سے کہا کہ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور صدر ٹرمپ اس پر دباؤ بڑھا رہے ہیں تاکہ وہ دہشت گرد گروہوں کی حمایت ختم کرے۔

ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ امریکہ شام کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور چاہتا ہے کہ احمد الشرع تمام شہریوں کے حقوق کا احترام کریں، جبکہ امریکی حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی غیر دانشمندانہ قدم اٹھایا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی حکام کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکتے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter