ہفتہ, 26 اپریل , 2025

امریکی وفد نے عمران خان کا کسی بھی حوالے سے ذکر نہیں کیا، ایاز صادق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ امریکی وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کسی بھی حوالے سے ذکر نہیں کیا، ان کا مؤقف واضح تھا کہ وہ پاکستان کے داخلی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن معمولی امور پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آتی، حتیٰ کہ امریکی کانگریس کے وفد کے دورے پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی گئی، جبکہ ایوان میں نہری منصوبے جیسے اہم مسئلے پر کوئی بات نہیں کی گئی۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل انداز میں چلایا جائے، سابقہ حکومت نے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کر کے غلط روایت ڈالی، جبکہ میری کوشش رہی ہے کہ ہر تنازع کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے۔

ایاز صادق نے اس موقع پر فلسطین سے پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ پاکستان کا مؤقف فلسطینی عوام کی حمایت پر واضح اور غیر متزلزل ہے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کر رہا ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی کانگریس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter