جمعہ, 25 اپریل , 2025

امریکی شکاری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی دیکر مارخور کا شکار کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کے شکاری رونالڈ جوویٹ نے چترال میں کشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارخور کے شکار کے لیے امریکی شکاری نے اکتوبر میں پاکستانی تاریخ کی سب بڑی بولی دی تھی جس میں اس نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا تھا۔

latest urdu news

دوسری جانب ڈویژنل آفیسر وائلڈ لائف کی جانب سے امریکی شکاری کے چترال میں کشمیری مارخور کے شکار کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ڈویژنل آفیسر وائلڈ لائف فاروق نبی کا کہنا ہے کہ امریکی شکاری رونالڈ جوویٹ نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا۔

شکار کیے گئے کشمیری مارخور کی عمر 11 سال جب کہ سینگ کی لمبائی 49 انچ سے زیادہ ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter