جمعہ, 25 اپریل , 2025

امریکی شخص کا 8 ہزار سے زائد اقسام کی اینٹیں رکھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی شخص نے 8 ہزار سے زائد اقسام کی اینٹیں رکھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

اوکلا ہوما، امریکی شخص کی جانب سے 8 ہزار سے زائد اقسام کی اینٹیں رکھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ امریکی ریاست اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے 87 سالہ کلیم رینکیمیر کو اس کے خاندان والوں نے 8882 اقسام کی اینٹیں رکھنے پر گینیز ورلڈ ریکارڈ دلوا کر حیران کر دیا۔

کلیم رینکیمیر کسی کام سے علاقے سے باہر گئے تو ان کی بیٹی سیلیا اور داماد ڈین نے کچھ دوستوں کو یکجا کر کے ان کے ’ٹلسا گودام‘ رکھی ہر شے کو گننا شروع کیا، جب کلیم واپس گھر آئے تو گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے آفیشل سند دیکھ کر حیران ہوگئے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کے دوران کلیم کا کہنا تھا کہ جب وہ واپس آئے تو یہ ان کیلئے ایک بڑا سرپرائز تھا اور وہ یہ سند حاصل کرنے کے بعد بہت خوش ہیں۔

کلیم کے اینٹوں کے مجموعے میں 100 ویں عیسوی کی رومی اینٹ بھی شامل ہے لیکن زیادہ تر اینٹیں چند سو سال پرانی ہی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter