ہفتہ, 26 اپریل , 2025

امریکہ چین جیسے ممالک کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ چین جیسے تجارتی شراکت داروں کے رحم و کرم پر نہیں رہے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اب کسی بھی ملک کو تجارتی زیادتی کی اجازت نہیں دے گا، دہائیوں سے جاری غیر منصفانہ تجارتی رویے کا باب اب بند ہو چکا ہے، اور کسی بھی ملک کو، خاص طور پر چین کو، ٹیرف سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

latest urdu news

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے امریکہ کے ساتھ بدترین تجارتی رویہ اختیار کیا ہے، اب ہم اپنی تمام مصنوعات خود تیار کریں گے، انہوں نے ٹیرف سے متعلق تمام پالیسیوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ تحقیقات میں سیمی کنڈکٹرز اور الیکٹرانک سپلائی چینز پر چین کے اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، جب کہ نیشنل سیکیورٹی کے تناظر میں ٹیرف سے متعلق اقدامات کا بھی تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پیرس اولمپکس 2024 میں طلائی تمغہ جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کو بھارت کی آفیشل اولمپکس ویب سائٹ پر سراہا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ویب سائٹ نے ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے واحد گولڈ میڈل جیتنے والا ایتھلیٹ قرار دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو نمایاں انداز میں پیش کیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter