واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین میں امن کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ صدر زیلنسکی روس یوکرین امن مذاکرات کا حصہ ہوں گے، روسی ہم منصب سے جلد ملاقات کا امکان ہے، امریکا کی اعلیٰ قیادت روسی حکام سے یوکرین جنگ کے خاتمے پر مذاکرات کرنے جارہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پیوٹن امن کیلئے سنجیدہ ہیں یا نہیں؟ جلد طے ہوگا، فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ عمل میں نہیں، ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ عمل ہوگا، ابھی یہ معلوم نہیں کہ روس کی طرف سے بات چیت میں کون شریک ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ روسی حکام سے ملاقات کیلئے سعودی عرب روانہ، یوکرین جنگ خاتمے پر روس اور امریکا کے حکام کی سعودی عرب میں بات چیت ہوگی۔
دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کے پاس لبنان میں رہنے کا اب کوئی بہانہ نہیں، معاہدے کے مطابق اسرائیل کو 18 فروری تک لبنان سے مکمل فوجی انخلا کرنا ہے۔