جمعہ, 25 اپریل , 2025

امریکا کی 17 ریاستیں شدید طوفان اور سیلاب کی زد میں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسمیاتی ماہرین نے امریکا کی 17 ریاستوں کو خطرناک طوفان کے خدشے سے آگاہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا، کینٹکی، مسیسیپی، ایلی نوائے، ٹینیسی، مسوری اور الباما سمیت وسطی اور مشرقی امریکی ریاستیں شدید طوفان کی لپیٹ میں آسکتی ہیں۔

latest urdu news

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ایک بڑا اور تباہ کن طوفان ہوگا جو جمعہ سے اتوار تک مختلف ریاستوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے وسطی علاقوں میں جمعہ کی رات سے ہفتے کی صبح تک دو درجن سے زائد طوفان ٹکرا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ تیز ہواؤں، بگولوں اور برفباری کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب، کیلی فورنیا میں سیلابی ریلے میں پھنسے ایک کار سوار کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter