64
امریکی ریاست میسوری میں سب سے زیادہ کیلے کے چھلکے جیسے ہیٹ پہن کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا گیا۔
امریکی ریاست میسوری میں سب سے زیادہ افراد نے کیلے کے چھلکے سے مشابہت رکھنے والے ہیٹ پہن کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، میسوری کے ایک عجائب گھر میں 309 افراد جمع ہوئے اور بنانا ہیٹس پہن کر ایک نیا عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔
یہ انوکھا ایونٹ سینٹ لوئیس کے سٹی میوزیم میں منعقد ہوا، جہاں شرکاء نے بنانا ہیٹ پہننے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل جج نے بھی موجودگی میں اس ریکارڈ کی تصدیق کی۔
سٹی میوزیم نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے مل کر یہ منفرد ریکارڈ بنایا۔ میوزیم نے اس کامیابی کو سینٹ لوئیس، سلالوم سینٹ لوئیس، راسٹا امپوسٹا کوسٹیومز اور تمام شرکاء کی مدد کا نتیجہ قرار دیا۔