الیکشن ٹربیونل میں این اے 64 اور پی پی 32 گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواست، ٹربیونل نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔
الیکشن کمیشن ٹربیونل میں سالک حسین کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا چوہدری پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے این اے 64 گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کے لیے قیصرہ الٰہی نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
پی پی 32 گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کے لیے پرویز الٰہی نے درخواست دائر کر رکھی ہے وکیل نے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے این اے 64 اور پی پی 32 کے فارم 45 کے نتائج کو فارم 47 میں تبدیل کر دیا۔
این اے 64 گجرات سے قیصرہ الٰہی نے 1 لاکھ 72 ہزار ووٹ حاصل کیے، این اے 64 گجرات سے کامیاب قرار دئیے گئے سالک حسین نے 33000 ووٹ حاصل کیے الیکشن کمیشن نے فارم 47 میں سالک حسین کو این اے 64 سے کامیاب قرار دے دیا۔
پی پی 32 گجرات سے پرویز الٰہی نے 73000 ووٹ حاصل کیے، فارم 45 کے مطابق سالک حسین نے 10 ہزار ووٹ حاصل کیے الیکشن کمیشن نے فارم 47 میں سالک حسین کو کامیاب قرار دیا، لہذا ٹربیونل این اے 64 اور پی پی 32 کے جاری کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔