جمعہ, 25 اپریل , 2025

اللّٰہ تعالیٰ نے ن لیگ کو ملک و قوم کے مفاد میں خدمت کا فریضہ سونپا ہے، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مسلم لیگ (ن) کو ملک و قوم کے مفاد میں خدمت کا فریضہ سونپا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ کیا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور جلاؤ گھیراؤ کو قومی خدمت کہا جا سکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ ایک دوسرے کے بھائی ہیں، دونوں کو باہمی تعاون سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، پانی کے بحران جیسے اہم مسائل جلسوں یا تقریروں سے حل نہیں ہوں گے۔

latest urdu news

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملکی مفاد کا وقت آتا ہے، کچھ عناصر احتجاج اور ہڑتال کا راستہ اختیار کر لیتے ہیں، بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی رہنما دہشت گردوں کی لاشیں لینے اسپتال پہنچ جاتے ہیں، ایسے افراد کو سیاست دان کہلانے کا کوئی حق نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے تھیٹر کے فروغ پر بھی بات کی اور کہا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کو دوبارہ سرگرم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، تھیٹر میں گانا شامل ہونا کوئی لازمی شرط نہیں، جو افراد خاندانی تفریحی تھیٹر چاہتے ہیں وہ حکومت کا ساتھ دیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ حکومت نے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں کھیلوں کے شعبے کو پہلے سے کہیں زیادہ فنڈز فراہم کیے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیلاروس کے حالیہ دوروں سے وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی کاوشوں کے مثبت ثمرات سامنے آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی بدولت تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter