جمعہ, 25 اپریل , 2025

القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، اس کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی: مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹی انکے پاس آگئی ہے وہاں زیر تعلیم بچوں کو بھی اسکالر شپ دیا جائے گا، طلباء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے۔

راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد القادر یونیورسٹی کو اپنے قبضے میں آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ وہاں کے طلبا کو اسکالرشپ فراہم کریں گی۔

latest urdu news

مریم نواز نے کہا کہ ملک کو نفرت کے بجائے اتحاد اور انتشار کے بجائے امن کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دیں، نہ کہ پیٹرول بم، جن بچوں کو پیٹرول بم دیے گئے وہ آج جیلوں میں ہیں، ان کی ترغیب پر پولیس پر حملے کیے گئے اور سوشل میڈیا پر جو کچھ دیکھا گیا، اس پر بلا سوچے سمجھے یقین کر لیا گیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ان کے والد نواز شریف نے 45 سال تک ملک کی خدمت کی، اور انہیں اقامہ پر نکال کر سزا دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ان کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج کے فیصلے میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں کرپٹ پریکٹس ثابت ہوئی اور عمران خان پہلی مرتبہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ان کے خلاف کرپشن کا فیصلہ سنایا گیا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان پہلا وزیراعظم ہیں جنہیں کرپشن پر سزا ملی۔

جیل کا حال اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

مریم نواز نے اس بات پر بھی تبصرہ کیا کہ عمران خان اسی جیل میں قید ہیں جہاں نواز شریف اور وہ خود قید تھے، اور کہا کہ جیل میں کیمرے لگائے گئے تھے اور انہیں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کے جیل میں ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

القادر یونیورسٹی کی سرکاری تحویل میں منتقلی

مریم نواز نے کہا کہ القادر یونیورسٹی اب سرکاری تحویل میں دے دی گئی ہے اور وہ اس یونیورسٹی کے طلبا کو اسکالرشپ فراہم کریں گی۔ یہ اعلان احتساب عدالت کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد کیا گیا، جس میں عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter