جمعہ, 25 اپریل , 2025

افغانستان نے سراج الدین حقانی کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ، افغان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانع نے میڈیا کو بتایا کہ سراج الدین حقانی کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔

latest urdu news

ترجمان نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ درست معلومات فراہم کریں اور افواہوں یا بے بنیاد پروپیگنڈے کو پھیلانے سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سراج الدین حقانی نے افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے، جسے قبول بھی کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات اور وزارت سے طویل غیر حاضری ان کے مستعفی ہونے کی وجوہات میں شامل ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter