ہفتہ, 26 اپریل , 2025

اسپیکر قومی اسمبلی کی جاپانی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات و باہمی امور پر تبادلہ خیال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جاپان کے سفیر اکاماتسو سوچی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں، پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان، جاپان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے۔

latest urdu news

سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان جاپان کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، پاکستان دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر وفود کے باقاعدہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، سپیکر نے جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقعوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاپان اسمبلی کے سپیکر اور اراکین پارلیمنٹ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی اور کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں، ہیروشیما اور ناگاساکی انسانی المیہ تھا جس کے انسانی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جاپان نے سخت حالات میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے، جاپان معاشی اور اقتصادی ترقی کے اعتبار سے دنیا کیلئے مثال ہے۔

جاپانی سفیر اکاماتسو سوچی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے جاپان سے متعلق تاثرات کو سراہا گیا اور کہا کہ جاپان پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کو سراہتا ہے، جاپان پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter