جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسپیشل ونٹر اولمپکس میں پاکستان نے تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلی، اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

اٹلی میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں آفاق خان نے 100 میٹر اسنو شوئنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور طلائی تمغہ جیتا۔

latest urdu news

یہ پاکستان کا اس ایونٹ میں تیسرا گولڈ میڈل ہے۔

اس سے قبل 50 میٹر کراس کنٹری اسکینگ میں منیب الرحمان نے سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ اسی مقابلے کے ویمنز فائنل میں روینہ قربان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

پاکستان کے معظم اقبال نے بھی کراس کنٹری اسکینگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، انہوں نے 800 میٹر اسنو شوئنگ میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں، اولمپکس کی تاریخ میں، پاکستان نے مجموعی طور پر 11 میڈلز جیتے ہیں، جن میں 4 گولڈ، 3 سلور اور 4 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

یہ تمام گولڈ میڈلز ہاکی کے میدان میں حاصل کیے گئے ہیں:1960 روم اولمپکس: پاکستان نے اپنا پہلا گولڈ میڈل فیلڈ ہاکی میں جیتا,1968 میکسیکو سٹی اولمپکس: ہاکی ٹیم نے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا,1984 لاس اینجلس اولمپکس: پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل فیلڈ ہاکی میں جیتا،2024 پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو 40 سال بعد ایک اور گولڈ میڈل دلایا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter