جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسموگ کے باعث آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑھتی ہوئی اسموگ کے پیش نظر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بڑھتی ہوئی اسموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے 4 اضلاع میں آج سے دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی، اس متعلق حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند کرنے کے عدالتی فیصلے پر آج سے عملدرآمد شروع ہو گا، چاروں اضلاع میں 17 نومبر تک دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کھیلوں سمیت آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر بھی پابندی ہو گی، خلاف ورزی کرنے پر پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

صوبائی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس کی ڈائننگ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter