جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور شوہر کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کارِ سرکار میں مداخلت کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کا جسمانی ریمانڈ معطل کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق، ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی۔

latest urdu news

سماعت کے دوران ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ درخواست گزاروں کا تین روزہ ریمانڈ واپس لیا جائے۔ عدالتی ہدایت پر وکیل نے ریمانڈ آرڈر پڑھ کر سنایا، جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ معطل کر دیا اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، جسے اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter