لاہور، صوبائی وزیر اطلاعات اور رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پر کسی صورت چڑھائی نہیں کرنے دیں گے، دہشتگرد جب باہر آتے ہیں تو موٹرویز بند کرنا پڑتی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، احتجاج کے دوران انکے پاس اسلحہ ہوگا اور قانون کو چیلنج کیا جائے گا، اس وقت عمران خان لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں، کیا شہریوں کو بلوائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، ہمارے بس میں جو کچھ ہوا ہم وہ کریں گے، انہیں وفاقی دارالحکومت میں فساد برپا نہیں کرنے دیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں آگ لگی ہوئی ہے، 40 سے زائد افراد مارے گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، علی امین گنڈاپور کو چاہیے تھا وہ پاراچنار جاتے اور جرگہ میں بات کرتے لیکن وزیراعلیٰ کے پی کو کوئی فکر نہیں ہے، علی امین اور بشریٰ بی بی بیٹھ کر فساد کی پلاننگ کر رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کبھی ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، کیا جلاؤ گھیراؤ کرنا پرامن احتجاج تھا۔
عمران خان نے کہا بشریٰ بی بی نے جو کہا ٹھیک کہا، سابق وزیراعظم خود چوری، کرپشن اور غداری کے کیس میں اندر ہیں، احتجاج کرنا ہے تو پختونخوا میں کرو، اسلام آباد کیا لینے آتے ہو۔