جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات ناگزیر ہیں،وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منا رہے ہیں۔

اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 3 سال پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ کیا، جو دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی شدت کی ایک واضح یاددہانی ہے۔

latest urdu news

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، کیونکہ آزادی اظہار کی آڑ میں مقدس ہستیوں اور مذہبی علامات کی بے حرمتی کسی طور قابلِ قبول نہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے محبت، رواداری اور امن کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کے اپنے عزم پر پوری طرح قائم ہے۔

واضح رہے کہ اسلاموفوبیا سے مراد بلاجواز خوف اور تعصب ہے، جس کے نتیجے میں مسلم کمیونٹی کو نفرت، امتیازی سلوک اور جسمانی حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ ایک قسم کا نسلی اور مذہبی امتیاز ہے، جو بالخصوص مغربی ممالک میںتیزی سے بڑھ رہا ہے۔

نائن الیون کے بعد امریکا اور یورپ میں اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویوں کے بے شمار واقعات سامنے آ چکے ہیں، اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter