ہفتہ, 26 اپریل , 2025

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کا رمضان بازار کا دورہ، نرخوں اور معیار کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے رمضان سہولت بازار/ماڈل بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر فراہم کی جانے والی اشیائے خوردونوش کے معیار، مقدار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سرائے عالمگیر: اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے رمضان سہولت بازار/ماڈل بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف سٹالز پر جا کر اشیاء کی کوالٹی چیک کی اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ حکومتی نرخوں پر ہی اشیاء فروخت کی جائیں۔

latest urdu news

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے رمضان بازار میں دستیاب سہولیات اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں، اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں کی روزانہ نگرانی جاری ہے تاکہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے، جبکہ ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت کا مقصد عوام کو رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter