جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر جوابی حملے کی منظوری دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر جوابی حملے کی منظوری دیدی۔

یروشلم ، اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے ایران پر جوابی حملے کے اہداف کی منظوری دے دی گئی۔

latest urdu news

اسرائیلی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مخصوص اہداف کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں اور نہ ہی یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اسرائیل فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا یا نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متوقع اسرائیلی کارروائی کے آغاز کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر سینکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگ پڑے۔

اسکے بعد ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ اسرائیلی ردعمل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter