ہفتہ, 26 اپریل , 2025

اسرائیلی فورسز کا 6 مغویوں کی لاشوں کو بازیاب کرنے کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب، اسرائیلی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر کو حماس کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والے 6 مغویوں کی لاشوں کو ایک آپریشن میں بازیاب کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترجمان اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق 6 مغویوں کی لاشوں کو خان یونس شہر کے 1 غار سے رات گئے ہونے والے آپریشن کے بعد برآمد کیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج اور ایجنسیوں نے جن مغویوں کی لاشیں برآمد کی ہیں ان میں سے 4 کی عمریں 70 سال سے زائد ہیں۔

مغویوں کی لاشیں برآمد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل تمام مغویوں کو زندہ یا مردہ حالت میں واپس لانے کی جہاں تک ہوسکی کوشش کرے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپیڈ کا کہنا ہے کہ ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مغویوں کو کھوتے جائیں گے، ہمیں مغویوں کے واپسی کیلئے اب ڈیل کرنا ہوگی۔

اسرائیل کی جانب سے آج پھر غزہ شہر میں واقع ایک اسکول پر بمباری کی گئی ہے، حملے کے نتیجے میں اسکول میں پناہ لیے ہوئے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter