اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر حملے جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی بمباری سے کمال عدوان اسپتال میں بجلی کا نظام معطل ہوگیا ہے۔
حملوں میں آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا اور ایمرجنسی میں ہونیوالے آپریشن بھی رُک گئے۔
دوسری جانب سکاٹ لینڈ پولیس کی جانب سے اپنے فرنٹ لائن افسروں کی داڑھیاں منڈھوانے کا حکم واپس لے لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ پولیس میں کلین شیو پالیسی گزشتہ سال مئی میں متعارف کرائی جانی تھی لیکن تنازع کے باعث اس کا نفاذ 12 مہینوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد چہرے پر متنازع حفاظتی ماسک پہننے میں سہولت دینا تھا۔
اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے اپنے فرنٹ لائن افسروں کی داڑھیاں منڈھوانے کا حکم واپس لے لیا ہے اور ان تبدیلیوں کو متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔