جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 200 فلسطینی شہید، سینکڑوں زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ طور پر مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوج کے شدید فضائی حملوں میں 200 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی سول ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت اسرائیلی فوج نے غزہ پر 35 فضائی حملے کیے، جن میں وسطی غزہ کے دیر البلح میں 3 مکانات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ خان یونس اور رفح میں بھی حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

latest urdu news

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں حماس سے وابستہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے مسلسل انکار اور تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد فوج کو سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ حملوں سے قبل امریکا کو آگاہ کر دیا گیا تھا، جس پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے سے پہلے امریکا کو اعتماد میں لیا تھا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور شہریوں پر حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔

حماس نے اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ان حملوں کے بعد مغویوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے، جبکہ مذاکرات ختم کرنے کی تمام تر ذمہ داری نیتن یاہو پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter