غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح غزہ پر تازہ حملے کیے، جن کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج جنوبی رفح سمیت غزہ میں اپنی زمینی کارروائیاں تیز کر رہی ہے۔
گزشتہ روز، غزہ کی وزارت صحت نے 24 گھنٹوں میں 41 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس کے علاوہ، اکتوبر 2023 سے اب تک جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں 50 ہزار 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب تقریباً دو درجن امریکی ریاستوں نے صحت کے شعبے میں فنڈز کی کٹوتی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف رہوڈ آئی لینڈ کی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، ان میں نیویارک، کولوراڈو، پنسلوانیا اور واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر ریاستیں شامل ہیں۔