جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 50 فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں، جہاں کمال عدوان ہسپتال اور گردونواح میں شدید حملوں کے نتیجے میں مزید 50 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

latest urdu news

شہید ہونے والوں میں 5 میڈیکل اسٹاف کے ارکان بھی شامل ہیں، جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 45,426 تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے علاقے کے آخری فعال ہسپتال کمال عدوان کو نشانہ بنایا اور اسے جلا دیا۔ اس حملے نے نہ صرف صحت کی سہولیات کو تباہ کیا بلکہ بے گھر فلسطینیوں کے لیے سرد موسم میں زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔

سرد موسم کے باعث پچھلے 72 گھنٹوں میں 4 بچے سردی کی شدت سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں صحت کے نظام کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو انسانی بحران کو سنگین تر بنا رہا ہے۔

حماس کے مطابق اسرائیل دانستہ طور پر ہیلتھ سینٹرز اور امدادی سہولیات کو نشانہ بنا رہا ہے اور غذائی قلت کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی ان خلاف ورزیوں پر فوری ایکشن لیا جائے اور انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

غزہ میں جاری قتل عام اور انفراسٹرکچر کی تباہی کے ساتھ انسانی زندگیوں کا زیاں عالمی برادری کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ امدادی سرگرمیوں کی فوری بحالی اور جنگ بندی کے لیے مضبوط اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter