ہفتہ, 26 اپریل , 2025

اسرائیل، حزب اللہ سے جنگ بندی کو تیار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے جنگ بندی کو تیار ہو گیا۔ نگران لبنانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے یہ بتایا کہ 5 نومبر سے پہلے جنگ بندی ممکن ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے لبنان جنگ بندی تجویز کا مجوزہ مسودہ نشرکردیا گیا، مسودے کے تحت جنگ بندی کے باوجود اسرائیل حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنا سکے گا، اسرائیلی فوج کے انخلا کے وقت ہی لبنانی فوج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔

latest urdu news

مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا اور 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عملدرآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ اجلاس میں حزب اللہ سے جنگ بندی پر غور کرے گی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی کے حوالے سے رپورٹس زیر گردش ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter