جمعہ, 25 اپریل , 2025

ارشد خان چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، ارشد خان المعروف چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔

17 سال کی عمر میں اسلام آباد کے ایک بازار میں چائے بیچتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے شہرت پانے والے ارشد خان کی پاکستانی شہریت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

latest urdu news

نادرا اور پاسپورٹ حکام نے ارشد خان سے شہریت کے شواہد پیش نہ کرنے پر ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بلاک کر دیا۔

شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے کے بعد ارشد خان نے عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر لیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا ہے کہ ان سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جا رہے ہیں، جس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو 17 اپریل کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج بھی ملکی مفادات کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

اسلام آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم قابلِ تعریف ہیں، کیونکہ اس اقدام سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter